عمران خان کے الزامات کا جواب دینے وفاقی وزراء میدان میں

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان کے الزامات کا جواب دینے ایک بار پھر حکومتی وزراء میدان میں آگئے ہیں، پرویز رشید کہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل پی ٹی آئی مارچ کے ہاتھوں یرغمال نہیں بن سکتا، قادری، شیخ رشید، چوہدری برادران، عمران کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سربراہ مسلسل غلط بیانی کررہے ہیں۔

عمران خان نے ن لیگ کے خلاف وائٹ پیپر کیا جاری کیا، ن لیگ کے وفاقی وزراء نے بھی جواب حملے شروع کردیئے، خواجہ سعد رفیق نے ایک جانب واضح کیا کہ عمران خان کو نظربند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں تو دوسری جانب یہ بھی کہہ گئے کہ پی ٹی آئی سربراہ نظر بندی سے خوفزدہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، ہم نے عدلیہ کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا تھا۔

پرویز رشید کہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان کے مارچ کے ہاتھوں یرغمال نہیں بن سکتا، سازشی عناصر عمران خان کو سیاسی یتیم بنانے کے درپے ہیں، قادری، شیخ رشید، چوہدری برادران پی ٹی آئی سربراہ کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ سماء

export

universities

عمران خان

Tabool ads will show in this div