وزیراعلیٰ پنجاب کا طاہر القادری کی گرفتاری کا حکم

ویب ایڈیٹر

لاہور : پنجاب حکومت نے طاہر القادری کی گرفتاری کا حکم دیدیا، ریاست سے بغاوت کا نیا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا، پی اے ٹی سربراہ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ان کا نام ای سی ايل ميں شامل کرنے کیلئے وفاق کو درخواست بھی بھجوادی گئی ہے۔

ذرائع کہتے ہیں کہ پی اے ٹی سربراہ کیخلاف ریاست سے بغاوت کا نیا مقدمہ درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 123 اور 124 شامل کی جائیں گی، جو ریاست و ملک کیخلاف ہتھیار اٹھانے اور لوگوں کو اکسانے سے متعلق ہیں۔ سماء

tariff

Tabool ads will show in this div