پی ایم ایس ایس ہنگول اوربسول پاک میری ٹائم سیکیورٹی میں شامل

PMSS Hangol and PMSS Basol induction ceremony held at Jinnah Naval Base Ormara (6) کراچی : اورماڑہ میں جناح نیول بیس پر دو بحری جہاز پی این ایس ہنگول اور بسول کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں شامل کرنے کی پروقار تقریب ہوئی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر وزیر دفاع نے پاک بحریہ کی مختلف یونٹس کا دورہ بھی کیا۔ پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  اورماڑہ بلوچستان میں قائم پاک بحریہ کے جناح نیول بیس میں منعقد پروقار تقریب کے دوران دو جہاز پی ایم ایس ایس ہنگول اور بسول کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں شامل کیا گیا۔ 2222 (1) وزیر دفاع جناب خواجہ محمد آصف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، وزیر دفاع کی آمد پر پاک بحریہ کے سربرا ہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میںاعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی، چین میں تیار ہونے والے یہ جہاز جدید آلات سے لیس ہیں جو خصوصی اقتصادی زون کی حفاظت اور میری ٹائم خطے میں قانون پر عمل داری میں مزید معاون ثابت ہوںگے۔ 2222 (2) قبل ازیں وزیر دفاع جناب خواجہ محمد آصف نے پاک بحریہ کے آپریشنل امور اور ساحلی علاقوں کے عوام کی معاشی و سماجی حالت بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر دفاع نے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوںاور خطے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پاک چین اقتصاد ی راہداری کی بحری سیکیورٹی اورحفاظت کے سلسلے میںپاک بحریہ کے کردار کا خصوصیت سے ذکر کیا۔ Chief of the Naval staff Admiral M Zakaullah and Defense Minister Khwaja M Asif visit PNS Darmanjah, Naval hospital at OrmaraIMG_9291 (3) انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادربندرگاہ منصوبے کی کامیابی کا انحصاربحرہندخصوصابحیرہ عرب میں محفوظ میری ٹائم ماحول پر منحصرہے جس کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ مکمل تیارہے۔وزیر دفاع نے اورماڑہ میں تعینات پاک بحریہ کے آفیسرزاورجوانوں سے گفت گو کی اور قوم کی خدمت کے سلسلے میں ان کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔ Chief of the Naval Staff Admiral Muhammad Zakaullah and Defense Minister Khwaja M Asif Visit Cadet College Ormara (4) بعدازاں، معزز مہمان نے کیڈٹ کالج اورماڑہ اوربحریہ ماڈل کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباءکی معتدد سرگرمیوںکو دیکھااورکیڈٹس اورطلباءکے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر دفاع نے پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس درمان جاہ کا دورہ بھی کیا۔خواجہ آصف نے ملک کی سرحدوںکی مقدس فریضے کی ادائیگی میں پاک بحریہ کے موثر کرداراورساحلی آبادی کی خدمت کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سماء

KHAWAJA ASIF

PAKISTAN NAVY

DEFENSE MINISTER

pakistan maritime security agency

Tabool ads will show in this div