ترکی کا ٹرمپ سے فتح اللہ گولن کو حوالے کرنے کا مطالبہ

File still image taken from video of U.S.-based cleric Fethullah Gulen, whose followers Turkey blames for a failed coup, speaks to journalists at his home in Saylorsburg

نقرہ: ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دہشت گرد تنظیم فیتو کے سربراہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ترکی کو 15 جولائی کو ناکام بغاوت کرتے ہوئے عوام کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے والے گولن کو ترکی کے حوالے کرنے، اس تنظیم کے ساتھ خبر رسانی کو منقطع کرنے اور اس کے نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی امریکی انتظامیہ سے ترکی کے خلاف سرگرم عمل ایک تنظیم کی حمایت نہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ صدر ٹرمپ اس کا مثبت جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی خود مختاری کے استعمال کے موضوع پر کسی قسم کی بحث نہیں ہوئی ہے۔ آئینی ترمیم کا خاکہ بل ترکی میں مزید موثر انتظامی میکانزم کے تحفظ کے لیے صدارتی سسٹم کو لانے کی تجویز ہے اور ترکی کی قومی اسمبلی نے اسے قانونی حیثیت دے دی ہے۔ سماء/اے پی پی

US president

failed military coup

Fethullah Gülen

Turkish preacher'

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div