کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا اور اور کیس

Jan 24, 2017

Guj Girl Torture PKG 24-01 Mukkaram

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Guj-Girl-Torture-PKG-24-01-Mukkaram.mp4"][/video]

گوجرانوالہ : طیبہ اور عابدہ کے بعد رخسار، گوجرانوالہ ميں 15 سالہ ملازمہ پر مبينہ تشدد کا ايک اور کيس سامنے آگيا، پوليس نے مالک مکان کے بھائی کو گرفتار کرليا، تاہم والدہ کہتی ہيں بیٹی کا دماغ خراب ہے، کوئی مقدمہ درج نہيں کرانا۔

طیبہ اور عابدہ کے بعد گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نیا کیس سامنے آگیا، گوجرانوالہ کے گارڈن ٹاؤن میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد ہوا، گرم پانی سے بچی کا چہرہ جل گیا، بچی نے الزام لگایا کہ مالک اسے مارتا تھا۔

مالک مکان نے الزام مسترد کردیا، والدہ بھی ایف آئی آر درج کرانا نہیں چاہتی۔ ماں کا کہنا ہے بیٹی کا دماغ خراب ہے۔ رخسار کو طبی امداد دے دے گئی، حالت خطرے سے باہر ہے۔ سماء

GIRL

Maid Torture

Tabool ads will show in this div