لیبیا میں قیدپاکستانیوں کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،دفترخارجہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات جاری ہیں، وہاں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے دو ریلیف سینٹرز قائم کر دیئے ہیں، پاکستانی ان مراکز سے رابطہ کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لیبیا میں موجود پاکستانی طرابلس اور بن غازی میں قائم مراکز سے رابطہ کریں۔ دونوں مراکز میں وطن واپسی کے خواہشمند سینکٹروں پاکستانی موجود ہیں۔ دو زخمی پاکستانیوں کو تیونس کے راستے وطن واپس لایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ لیبیا میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور آج تک تراسی پاکستانی قیدی رہا کرائے جا چکے ہیں۔ سماء

میں

کر

sets

Andrew Strauss

Tabool ads will show in this div