گیس بحران نے بجلی مہنگی کردی
اسلام آباد: گیس بحران کی کوکھ سے مہنگی بجلی جنم لینے لگی۔ پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند ہوئی تو ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کرنےکی نوبت آ گئی۔ سات ارب کا اضافی بوجھ صارفین کے گلے پڑ گیا۔
بندش گیس کی، بوجھ بجلی صارفین پرآگیا۔پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند ہونے پر مہنگے ڈیزل سے کام چلایا جانے لگا۔ ڈیزل سے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی نےصارفین پر 7 ارب اٹھاون کروڑ کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔
سماء کو موصول سی پی پی اے کی دستاویز کے مطابق دسمبر میں گیس فراہمی کم ہونے سے اوریئنٹ، سیف اور سفائیر پاور پلانٹس ڈیزل پر چلائے گئے۔
دستاویز کے مطابق دسمبرمیں ڈیزل سے 6 کروڑ یونٹ سے زائد بجلی پیدا ہوئی۔گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے فی یونٹ تھی جو ڈیزل سے 12روپے ہوگئی ہے۔ سماء