بھارتی اداکار، جیکی چن کے ساتھ کام کرنے پر خوش

4

ممبئی : بالی وڈ اداکار سونو سود نے کہا کہ فلم کنگ فو یوگا میں چینی اداکار جیکی چن کے ساتھ کام کا موقع ملنا کسی خوش قسمتی سے کم نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سونو سود نے چین اور بھارت کی مشترکہ پروڈکشن فلم کنگ فو یوگا میں کام کیا ہے جس میں وہ جیکی چن کے ہمراہ مارشل آرٹ کی قسم کنگ فو یوگا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

4b

4a

فلم میں بھارتی اداکار نے مکمل ایکشن کردار نبھایا ہے، ان کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ چینی سپر اسٹار جیکی چن کے ساتھ کام کا موقع ملنا کسی خوش قسمتی سے کم نہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، وہ ناصرف اچھے اداکار بلکہ بہترین انسان بھی ہیں، ان کے ساتھ گزارا ہوا وقت یادگار رہے گا۔

4c

فلم کی دیگر کاسٹ میں دیشا پاتانی اور مائرہ دستور شامل ہیں، فلم کی ہدایات اسٹینلے ٹونگ نے دی ہیں۔ سماء

CHINA

Jackie Chan

Inbdia

sonu sood

Kung fu Yoga

Tabool ads will show in this div