فرانس میں صدارتی انتخابات
پیرس : فرانس میں صدارتی انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار بینوئٹ ہامون نے کامیاب حاصل کر لی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ہامون سابق وزیر تعلیم ہیں ۔ ان کاشماربائیں بازو کے رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ابتدائی مرحلے میں 36.21 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ان کے بعد فرانس کے سابق وزیراعظم مانویل والز تھے جنہوں نے 31.19 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ مانویل والز نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سابق وزیر تعلیم سے انتخابات میں مقابلہ کرنا میرے لیے امید افزا ہوگا۔
پہلے مرحلے میں ناکام ہونے والی امیدوار سیلویا پینیل نے کہا ہے کہ وہ دوسرے مرحلے میں مانویل والز کی حمایت کریں گی جبکہ دوسرے ناکام امیدوار مونٹے بورگ نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ہامون کو ووٹ دیں۔ ایجنسی / سماء