اداکارہ سجل علی نے عمرہ ادا کرلیا

news-1485240725-6954_large ریاض : پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکار سجل علی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقدس فریضے کی ادائیگی کی، اس موقع پر گھر والوں کے ہمراہ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ کی معروف سپر ہٹ اداکارہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی،جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ Pakistani-Actress-Sajal-Ali-And-Actress-Saboor-Ali-performed-Umrah-with-family یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سجل علی عمرے سے واپسی پر بالی ووڈ کیلئے اپنی پہلی فلم  موم میں کام کرنے بھارت جائیں گئیں، جہاں وہ اس فلم میں سینیر اداکار عدنان صدیقی کے ہمراہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ news-1485240725-7426

فلم میں عدنان صدیقی سجل کے والد کا کردار نبھائیں گے۔ دونوں پاکستانی اداکار اگلے ماہ بھارت جائیں گے۔ سماء

saudia

ACTRESS

Pakistani drama

sajal ali

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div