آرکائیو
»
تھینک یوسرابرار
معروف گلوکار ابرارالحق نے پاکستانی نژاد امریکی گلوکار ’’بوہیمیا‘‘ کی زندگی بدل ڈالی۔ ابرارالحق کی کاوشوں کے باعث سگریٹ اور کثرت مے نوشی کے عادی بوہیمیا نے اس لت کوخیر باد کہہ دیا۔ ابرارالحق کی بدولت اپنی زندگی میں انقلابی تبدیلی آنے کا انکشاف خود بوہیمیا نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پرکیا۔
مشہور ومعروف بوہیمیا نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ابرارالحق کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے میں ابرارالحق سے ملا ہوں میں نے سگریٹ اور مے نوشی چھوڑ دی ہے۔
بوہیمیا نے ابرارالحق کو سر کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے ابرار کا شکریہ اداکیا اور لکھا کہ اگر میں یہ کر سکتا ہوں تو پھر کوئی بھی کر سکتا ہے۔ سماء