ڈاکٹر قادری اور متعدد کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے گئے
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جمعہ کو ہونے والے تصادم کے دو مقدمات علامہ طاہر القادری اور متعدد کارکنوں کے خلاف درج کرلئے گئے ہیں ۔ دہشت گردی، پولیس مقابلے اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری اور متعدد کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کر دئے ۔ جمعہ کو پاکستان عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں ۔ ان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل ٹاؤن گول چکر پر پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج کئے گئے ہیں ۔
مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔۔ ان مقدمات میں دہشت گردی، پولیس مقابلے اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ سماء