واشنگٹن : نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اوباما کے نامزد کردہ 80 سفیر فارغ کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں اوباما کی طرف سے مقرر کئے گئے تمام سفیروں کو کام چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ممالک میں مختلف ایجنسیوں اور ایشوز پر مقرر کئے گئے 80 سفیروں کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے، جن میں خواتین کے مسائل پر عالمی سفیر بھی شامل ہیں۔

امریکی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہٹائے گئے سفیروں کی جگہ متبادل سفیروں کی ابھی تک نامزدگی نہیں ہو سکی۔ سماء