طاہرالقادری اورکارکنوں کیخلاف مقدمات درج،مختلف دفعات شامل

اسٹاف رپورٹ


لاہور :  پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جمعہ کو ہونے والے تصادم کے دو مقدمات علامہ طاہر القادری اور متعدد کارکنوں کے خلاف درج کر لئے گئے ہیں، دہشت گردی، پولیس مقابلے اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت طاہر القادری کے خلاف ایکشن میں آ گئی ہے، صوبائی حکومت کا صبر جواب دے گیا، ڈاکٹر طاہرالقادری اور متعدد کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج، جمعہ کو پاکستان عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، ان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل ٹاؤن گول چکر پر پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج کئے گئے ہیں، مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔ مقدمات میں دہشت گردی، پولیس مقابلے اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سماء

کیخلاف

boys

gender

Tabool ads will show in this div