طیبہ تشدد کیس: بچی انصاف کی منتظر، ملزم کی ضمانت

Tayyeba Recovered Isb EX NEW Pkg 08-01

اسلام آباد : کمسن طیبہ تشدد کیس کے ملزم جج راجا خرم علی خان کی 26 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

نمائندہ سماء کے مطابق طیبہ تشدد کیس کے مرکزی ملزم او ایس ڈی بنائے گئے جج رانا خرم علی خان نے عبوری ضمانت کرالی، ایڈیشنل سیشن جج نے 26 جنوری تک 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔

Sc Tayyaba Case Isb PKG 06-01

کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر جج کی اہلیہ نے بدترین تشدد کیا تھا، راجا خرم پر معاملے کا علم ہونے اور بچی کا علاج نہ کرانے کا الزام تھا، ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے انہوں نے سرینڈر کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے 26 جنوری کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل اسی عدالت نے راجا خرم کی اہلیہ ماہین ظفر کی ضمانت بھی منظور کی تھی، اب شوہر راجا خرم نواز کو باضابطہ ملزم نامزد کتے ہوئے آئندہ سمات پر دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tayyaba Follow Up Isb Pkg 12-01

واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو عدالت طلب کیا جبکہ دوبارہ طبی معائنے میں بھی بچی پر تشدد ثابت ہوگیا۔ کمسن طیبہ کو حکومتی تحویل میں لے کر دارالامان منتق کردیا تھا۔ سماء

SCP

Maheen Zaffar

Tayyeba Tortured Case

OSD Judge Bail

Raja Khurram Bail

Additional Session Judged

Tabool ads will show in this div