نوازشریف پاکستان کی ضرورت ہیں
گوجرانوالہ: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ میاں نوازشریف پاکستان کی ضرورت ہیں۔
گوجرانوالہ میں مسلم لیگ نون کے ورکرزکنوینشن سے خطاب کرتےہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف کےایک اشارےپرعوام کاٹھاٹھیں مارتاسمندرامڈآتاہے۔ گوجرانوالہ کےعوام نوازشریف سےبےحد محبت کرتےہیں۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ نوازشریف کو3باروزیراعظم بننےکااعزازحاصل ہے۔میاں نوازشریف پاکستان کی ضرورت ہیں۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ جھوٹےالزامات لگانےسےکوئی نااہل نہیں ہوجاتا۔نوازشریف نےملک کوموٹروےاورایٹم بم بناکردیا۔انھوں نے عوام کی بےلوث محبت پرشکریہ ادا کیا۔
عمران خان سے متعلق مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کاکام الزام لگانااورہماراخدمت کرناہے۔ سماء