پی سی بی کاکرکٹ میں بہتری کےلیےسخت فیصلہ
کراچی: پی سی بی نے کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے گریڈ ٹو کرکٹ کی شرائط سخت کردی ہیں۔
سماءکےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےکھلاڑیوں کے لیے بڑا قدم اٹھایاہے۔گریڈ ٹو کرکٹ کی شرائط سخت کردی گئی ہیں۔گریڈ ٹومیں وہی ٹیم کھیلے گی جس کے کھلاڑیوں کو پورا سال تنخواہ ملے گی۔
ٹیموں کوکھلاڑیوں کے سالانہ کنٹریکٹ اور تنخواہوں کی رسیدیں جمع کرانے کا حکم دیاگیاہے۔ پی سی بی کے حکم کےتحت کھلاڑیوں کی کم ازکم تنخواہ20ہزار روپے ہوگی۔
پی سی پی کے حکم کے تحت گریڈ ٹو کیلئے کوچ کرکٹ بورڈ کی مرضی سے لگایا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی نے بتایاکہ ہر ڈیپارٹمنٹ اپنے گراؤنڈ کا انتظام کرے گا۔ سماء