ملک کے اہم ترین ائیرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثر
اسلام آباد: بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہواہے۔ایئرپورٹ پر11سےزائدپروازیں تاخیرکاشکار ہیں۔
سماء کےمطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر11سےزائد پروازیں تاخیرکاشکارہیں۔پروازوں میں تاخیر پر مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف احتجاج کیا۔
بینظیرایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک کی 5 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔لندن سے اسلام آباد کی قومی پرواز پی کے 786 تاخیرکا شکار ہے۔جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 271 بھی تاخیرکا شکار ہوئی ہے۔کراچی سے آنے والی کچھ پروازوں کو سگنل دیاگیاہے۔ سماء