کوئٹہ کی ہونہار طالبہ کا کارنامہ

Talented Girl Qta Pkg 22-01

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Talented-Girl-Qta-Pkg-22-01.mp4"][/video]

کوئٹہ : ہونہار طالبہ کا تعميراتي منصوبہ ساؤتھ ڈاکوٹا کے شہروولگا ميں منظورکرليا گيا، اقراء کي کاميابي نے والدين کا سر فخر سے بلند کرديا ۔

بیوٹمز میں شعبہ آرکیٹیکچر کی طالبہ اقراء عباسی جو کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت اسٹیٹ یونیورسٹی ساؤتھ ڈاکوٹا میں پانچ ماہ تک زیر تعلیم رہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہے فخر قدرت نے مجھے عورت بنایاہے نئی تخلیق کا سورج میرے سرپر سجایا ہے۔

دوران تعلیم اقراء نے وولگا شہر کی سیکنڈ اسٹریٹ کاسن ایونیو کی تعمیر نو کا جدید تعمیراتی منصوبہ پیش کیا تھا جو منظور کر لیا گیا، اقراء کے والد کہتے ہیں بیٹی کی کامیابی نے ان کا سرفخر سے بلند کردیا۔

یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ نے اقراء عباسی کے متعلق لکھا ہے کہ صرف ایک ہی سمسٹر پڑھنے والی طالبہ ہمیشہ کے لئے اپنے نقوش یہاں چھوڑ چلی گئی۔ سماء

Iqra

architecture

culture exchange program

Tabool ads will show in this div