زلزلے کے شدید جھٹکے،سونامی کی وارننگ جاری

Earth-Quake-0001

سڈنی: پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس کے فوراً بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 8.0 درج کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے پینگونا کے مغرب میں 40 کلومیٹر دور 153 کلومیٹر کی گہرائی میں محسوس کئے گئے۔

زلزے کے بعد قریبی ملکوں کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پیسفک سونامی سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے باعث قریبی ساحلی علاقوں اورسولومن جزائرمیں ایک سے 3 فٹ تک لہریں بلند ہونے کا امکان ہے۔ سماء / اے پی پی

EARTH QUAKE

Tsunami Warning

U.S. Geological Survey

Tabool ads will show in this div