ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بنتے ہی عوام سڑکوں پر نکل آئے
واشنگٹن: متنازعہ بيانات ڈونلڈ ٹرمپ کيلئے درد سر بن گئے۔ صرف امريکا نہيں دنيا بھر ميں امريکي صدر کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ واشنگٹن، لندن اور بيونس آئرس میں مظاہرے ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے نازيبا کلمات بھلائے نہ جاسکے۔ واشنگٹن ميں ہزاروں خواتين سڑکوں پر آئيں اور نئے صدر کيخلاف نعرے لگائے۔ اس معاملے ميں مرد بھي انکے ہم آواز تھے۔
ارجنٹينا ميں بھي صنف نازک نئے امريکي صدر سے ناخوش ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پيغام ديا کہ امريکا کو گريٹ نہيں گڈ بناؤ۔
برطانوي شہريوں نے بھی نئے امريکي صدر کو واضح پيغام ديا۔ لندن کے ٹريفلگر اسکوائر ميں ہزاروں خواتين امريکي سفارت خانے کے باہر جمع ہوئيں۔ موسيقي کے ذريعے ٹرمپ کي اميگريشن پاليسي پر بھي تنقيد کي گئي۔ سماء
US president
women empowerment
immigration policy
تبولا
Tabool ads will show in this div