لاہور : مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، ایک دوسرے پر پتھراؤ

ویب ایڈیٹر

لاہور : زمان پارک کے قریب پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی، ایک دوسرے پر پتھراؤ اور گالم گلوچ کی گئی، شدید نعرے بازی بھی ہوئی۔

لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج کیا، نہر کے دوسری طرف موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں مشتعل ہوگئے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف نعرے لگائے گئے، گالم گلوچ بھی ہوئی اور پتھراؤ بھی کیا گیا، تاہم درمیان میں نہر ہونے کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان نہر ہونے کی وجہ کوئی سنگین واقعہ رونما نہیں ہوا تاہم دونوں جانب سے کارکنان میں کافی اشتعال پایا جاتا ہے۔ سماء

لاہور

dubai

diet

Tabool ads will show in this div