ڈینگی کے پنجاب میں وار جاری،مزید چھ لوگ چل بسے

اسٹاف رپورٹ
لاہور : ڈینگی مچھر نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ لاہور میں آج بھی قاتل مچھر نے چھ زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں۔ بہاولنگر میں بھی ایک شخص چل بسا۔ صوبے میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد سولہ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

پنجاب حکومت کی ڈینگی مچھر کے خلاف کئی جانے والی تمام تدبیریں الٹی ثابت ہورہی ہیں۔ ڈینگی مچھر کی تباہ کاریاں کب تک جاری رہیں گی۔ کوئی نہیں جانتا۔

روزانہ سیکڑوں مریض اس مہلک مچھر کا شکار ہو کراسپتالوں میں منتقل ہورہے ہیں۔ ڈینگی بخار میں مبتلا افراد اس وبائی مرض کے خلاف حکومتی اقدامات سے مایوس دکھائی دیتے ہیں ۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے دعوں کے برعکس سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور اسپتالوں میں فرائض انجام دینے والا عملہ بھی اس کا برملا اظہار کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے وقت کا تعین ممکن نہیں ہے اورشہری اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ہی مستقبل میں اس آفت سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ سماء

میں

کے

transport

Crime

Charlie Hebdo

arabs

regime

director

Tabool ads will show in this div