سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سڈنی میں ہونے والی بڑی فلاحی مہم میں شرکت کی، ایمرجنسی سروسزمیگا بیش کے نام سے ہونے والی اس مہم میں قومی شاہینوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہاب ریاض اور راحت علی نے سڈنی میں ہونے والی "ایمرجنسی سروسزمیگا بیش" مہم کا حصہ بنے، اپنے درمیان اسٹار کرکٹرز کو دیکھ کر لوگوں نے انتہا خوشی کا اظہار کیا۔
مہم کے دوران دونوں کھلاڑی لوگوں میں گھل مل گئے اور اس سلسلے میں جاری مختلف پروگرامز میں حصہ لیا، لوگوں نے اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفیز بھی بنوائیں۔ سماء