وزیراعظم کل قوم سے اہم خطاب کرینگے

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کل قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

موجودہ حالات کے تناظر میں وزیراعظم نواز شریف کل اہم خطاب کریں گے جس میں سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹویٹر پیغام کے مطابق وزیراعظم نواز شریف قوم سے اپنے خطاب میں لانگ مارچ اور انقلاب مارچ سے متعلق حکومت کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور اس حوالے سے حکومت کی طرف سے کئے گئے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ان دنوں پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے، حکومت کی جانب سے احتجاج روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر شہری بھی ناخوش نظر آتے ہیں۔ سماء

dharna

eid

Gullu Butt

code

dacoit

Tabool ads will show in this div