پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم نواز شریف

NAWAZ-HAPPY-PKG-OWAIS-22-12-640x480

لندن: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیووس کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، ملک کو آگے بڑھانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانی چاہئیں، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، لوڈ شیڈنگ میں بڑی حد تک کمی آ چکی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیووس کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، ڈیووس میں بزنس لیڈرز سے ملاقاتوں کا بھی موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پیچھے کھینچنے اور ترقی کی راہ سے اتارنے کی کوششیں ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور سیاسی پارٹیوں کو ایسی کوششیں نہیں کرنی چاہئیں جن سے پاکستان آگے بڑھنے سے رکے، پاکستان میں سب کو ملک کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قلت ختم ہو جائے گی جبکہ لوڈشیڈنگ میں بڑی حد تک کمی آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے، پاکستان ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹاک مارکیٹ ایشیا میں پہلے اور دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اللہ تعالی کے کرم سے ختم ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نے زبیر گل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زبیر گل مسلم لیگ (ن) کے اہم ستون ہیں اور وہ ایک سچے پاکستانی ہیں۔ زبیر گل کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں 55 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ پاناما کیس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ سماء/اے پی پی

PML N

PM Nawaz Sharif

pakistan economy

WORLD ECONOMIC FORUM

foreign investment

GDP growth

Tabool ads will show in this div