بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ٹرمپ

8

واشنگٹن : عہدہ صدارتی سنبھالنے والے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں امریکا کے مستقبل کا فیصلہ اب امریکی عوام خود کرینگے، اپنی سرزمین کا ہر قیمت پر تحفظ کرینگے۔ سابق صدر پر تنقید کرتے ہوئے وہ بولے کہ اپنی سرحدوں کے بجائے دوسروں کی سرحدوں کی حفاظت کی، آج کے بعد صرف امريکی مفادات کو ترجيح دی جائے گی، تجارت سے لیکر دفاع تک سارے فيصلے ملکی مفاد ميں ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کے نئے مکین آگئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھالیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کیخلاف اپنے سخت عزائم آشکار کردیئے، بولے کہ دنیا سے انتہاء پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا، انتہاء پسندی کیخلاف نیا اتحاد بنائیں گے، بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ہمارا ملک دوبارہ خوشحال ہوگا۔

مزید جانیے : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھالیا

ان کا کہنا ہے کہ امریکی عوام اور دنیا کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے، آج کا دن تاریخی ہے، عوام دوبارہ حکمران بن گئے، قوم کے ساتھ اپنی سمت کا تعین خود کریں گے، امریکا کے مستقبل کا فیصلہ اب امریکی عوام کریں گے، اپنی سرزمین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود اپنا کام مکمل کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق صدر براک اوباما کی پالیسیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بولے کہ اپنی سرحدوں کے بجائے دوسروں کی سرحدوں کی حفاظت کی گئی، آج کے بعد صرف امريکی مفادات کو ترجيح دی جائے گی، تجارت سے لیکر دفاع تک سارے فيصلے ملکی مفاد ميں ہوں گے، اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے۔

مزید دیکھیں : ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل امریکا میں ہنگامے پھوٹ پڑے

ری پبلکن پارٹی رہنماء کا کہنا ہے کہ آخری سانس تک عوام کیلئے جدوجہد کروں گا، نعروں کے بجائے عملی اقدامات کا وقت آگیا، تمام امریکی شہری ملک کی ترقی کیلئے کام کریں، جرم اور مجرموں نے بہت لوگوں کی جان لے لی۔ سماء

WHITE HOUSE

OATH TAKING CEREMONY

US president

Barrack Obama

USA President

Washintong

radical islamic terrorism

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div