نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف آزادي اور انقلاب مارچ پر آج رات ساڑھے آٹھ بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔ حکومت کی سیاسی حکمت عملی پر بھی قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

وزیر اعظم نے آج خطاب سے قبل عمران خان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی  ۔ اور قوم کو طاہر القادری کی باتوں میں بھی نہ آنے کا مشورہ دیا ۔

ذرائع کے مطابق، آج کے اس اہم خطاب میں وزیراعظم اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان وژن 2025ء کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے حکومت کی تبدیلی ہی اصل انقلاب ہے۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دی۔ نواز شریف نے کہا کہ طاہر القادری ملک میں فساد پھیلانا چاہیتے ہیں,  قوم ان کی پر تشدد باتوں کا نوٹس لینا چاہیے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انقلاب لانے والے اور اسلام آباد پر یلغار کرنے والے بتائیں کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے ۔  سماء

dacoit

Tabool ads will show in this div