اسپیکر قومی اسمبلی کو نامعلوم حاتم طائی کی تلاش

Speaker Na Talk Isb Pkg 20-01

اسلام آباد: پاناما کیس پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی بول پڑے ساتھ ہی عمران خان اورجہانگیرترین کیخلاف ریفرنسزپر نوے روز میں فیصلہ نہ ہونے کا شکوہ بھی کردیا، اسپیکر کو نامعلوم مہربان کی تلاش بھی ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو نامعلوم حاتم طائی کی تلاش ہے کہتے ہیں کون ہے جو پارلیمنٹیرینز کو بھاری رقوم دینا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت مولانا اور پیپلز پارٹی سے کوئی شرارت کررہا ہے، ساتھ ہی کہا کپتان کے اکاونٹ میں رقم جمع ہونے یا نہ ہونے کا کوئی علم نہیں۔ پارلیمانی رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو میں حذب اختلاف کو دبے لفظوں میں انتباہ کیا اور کہا اپوزیشن ماحول خراب کرے گی تو پارلیمان کی کارروائی متاثرہوگی۔

نوے کی سیاست ہوئی تو نقصان سب کا ہوگا میاں صاحب کے خلاف ایک اور تحریک استحقاق آنے کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس پر ایڈوائزری کمیٹی میں بات کرینگے۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف اسپیکر کے ارسال ریفرنسز پر فیصلے میں تاخیر کا شکوہ بھی کردیا، حویلیاں طیارے حادثے پر ایوان میں تاحال بحث نہ ہونا سردارایاز صادق نےافسوسناک قرار دیا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

PML N

AYAZ SADIQ

Parliamentarians

Speaker National Assembly

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div