کراچی،بلوچستان سمیت مخلتف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،الرٹ جاری

cloudy-weather-forecast-1367181527-9096 کراچی / اسلام آباد :  محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے کراچی، بلوچستان سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور شدید برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پیر سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، ملک میں مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ داخل ہورہا ہے، پیر سے بدھ تک جنوبی اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،  بلوچستان، بالائی پنجاب، کے پی، سندھ کے بعض علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری سے لینڈ سلائینڈنگ کا خدشہ ہے۔ OSR Snow PKG 16-01 ZOHAIB پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق اتوار سے کوئٹہ، قلات، مستونگ سمیت دیگر شہروں میں بارش ہوگی، عوام لنک روڈ پر غیر ضروری سفر نہ کریں۔ fog دوسری جانب  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ۔   fog رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم جیوانی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بہاولپور اور سرگودھا ڈویژن دھند کی لپیٹ میں رہے۔ MUREE SNOW 18-01 جمعہ کو ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ، کالام منفی 10، قلات منفی 09، استور منفی 08، پارہ چنار منفی 07، گوپس،گلگت، مالم جبہ منفی 06، راولاکوٹ،دیر، ہنزہ اور بگروٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

MET OFFICE

karachi weather

COOL BREEZE

SNOWFALL

dry weather

KARACHI RAIN

gusty

Tabool ads will show in this div