پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے،اچکزئی

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد :  قومی اسمبلی میں معمول کا ایجنڈا مؤخر کرکے موجودہ سیاسی صورت حال پر بحث کی گئی، محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت خیرات میں نہیں ملی، جمہوریت، پارلیمنٹ اور آئین پر حملے ہو رہے ہیں، کسی نے طاقت کے زور پر پارلیمنٹ اور ہمارے مینڈیٹ کی طرف دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال لیں گے۔

قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کرکے سیاسی صورت حال پر گرما گرم بحث کی گئی،پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے طاقت کے زور پر پارلیمنٹ اور عوامی مینڈیٹ کی طرف دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے بادشاہت کے خلاف رہے ہیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت پر حملے ہونے جا رہے ہیں، کسی نے جمہوریت اور پارلیمنٹ خیرات میں نہیں دی ۔ کسی نے طاقت سے پارلیمنٹ اور ہمارے مینڈیٹ کی طرف دیکھا تو اس کی آنکھیں پھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فتویٰ دیتے ہیں کہ آئین کو چھیڑنے والے کے خلاف بغاوت جائز ہے۔ سماء

کرنے

کی

پر

Ishaq Dar

twins

spy

Tabool ads will show in this div