زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquake earth quake کوئٹہ:  کراچی کے قریب صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ  موسمیات پاکستان کے مطابق سندھ کی پٹی اور صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے خوف کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لسبیلہ سے 50 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔ جب کہ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔ صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ سماء

richter scale

EARTH QUAKE

pakistan Earth Quake

lasbella

Tabool ads will show in this div