ہماری جدوجہد کا مقصد ملک کو خطرات سے بچانا ہے، سراج الحق

ویب ایڈیٹر

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا مقصد ملک کو خطرات سے بچانا ہے، فریقین کو ایک نکتے پر لانے کی کوشش ہے تاکہ جمہوریت بچ جائے، میں مایوس نہیں امید ہے کوئی راستہ نکل آئے گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں گفتگ کرتے ہوئے کہا کہ ملک چاروں اطراف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے، ہماری جدوجہد کا مقصد ملک کو خطرات سے بچانا ہے، کوشش ہے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل ہوجائیں، تمام جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ 14ء اگست آزادی اور خوشی کا دن ہے، یوم آزادی کو اسلام آباد کے چوک چوراہوں پر خون نہ بہے، ہم بھی ملک میں اصلاحات چاہتے ہیں، دھاندلی کا راستہ بند اور الیکشن کمیشن میں اصلاحات ہونی چاہئے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ فریقین کو ایک نکتے پر لانے کی کوشش ہے تاکہ جمہوریت بچ جائے، ايسا نہ ہو ٹریفک حادثہ ہوجائے، پولیس آئے اور چالان کردے، میں مایوس نہیں، امید ہے کوئی راستہ نکل آئے گا۔ سماء

ملک

azarenka

politicians

enjoy

Tabool ads will show in this div