ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے پہلا ہی دن چیلنج بن گیا
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کیلئے پہلا دن ہی چیلنج بن گیا۔ نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی امریکا بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حف برداری کے حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن میں تاریخ کے سب سے بڑے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔ امریکا کی 50 ریاستوں سے مظاہرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔۔
مظاہرین کے بھرپوراحتجاج کے پیش نظر پولیس بھی ہائی الرٹ ہو گئی۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کیلئے پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔
حلف برداری سے قبل نیویارک سمیت کئی ریاستوں میں ڈیموکریٹس کے مظاہرے جاری ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیے جانے ان مظاہروں نیویارک کے میئر بھی شریک ہیں۔