ملک کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم آج زیادہ ضرورت ہے، صدر ممنون حسین

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے وجود میں آیا، یوم آزادی کے موقع پر معاشرے کو برداشت اور رواداری کا گہوارہ بنانے کا عہد کیا جائے، آج اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

ایوان صدر میں سلام پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یوم آزادی ہر طرح کے تعصب سے بالاتر ہونے کا درس دیتا ہے، آج اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے قوم اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرے، یوم آزادی کا تقاضا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ جمہوری طریقے سے بنائے گئے ملک میں جمہوری حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے، ریاستی ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کررہے ہیں، قوم بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ سماء

ملک

century

jinnah

press

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div