ایان علی کے من کی مراد پوری
کراچی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کی مشکلات آسان ہوگئیں۔ عدالت نے ڈالرگرل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے احکامات دے دیے۔
ڈالرگرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جسٹس احمدعلی شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےفیصلہ سنایا ۔ ریفری جج نعمت اللہ پھلپوٹو نےجسٹس کے کے آغا کے فیصلے سے اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ جسٹس احمدعلی اورجسٹس کےکےآغا پرمشتمل دو رکنی بینچ کے درمیان فیصلے پراختلاف کے باعث جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹوکوریفری جج مقررکیا گیا تھا۔ نو جنوری کو سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا۔
گزشتہ سماعت میں ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے بھرپور دلائل دہتے ہوئے کہا تھا کہ ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکناسپریم کورٹ کی توہین اورانتقامی کارروائی ہے۔عدالت کے حکم کا یہی احترام ہے توعدالتیں بند کردینی چاہئیں، لطیف کھوسہ نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ کیا ایان علی پرویز مشرف سے بڑی ملزم ہے۔
جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں ڈالر گرل کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا،معاملہ پنجاب کا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سماعت کا اختیار نہیں رکھتی۔ سماء