اسکاٹ لینڈیارڈ کی ٹیم افغانستان پہنچ گئی

ScotlandYard-1140x641

کابل: اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین کی ایک ٹیم افغانستان میں دس جنوری کو ہونے والے حملے کی تفتیش کے لئے افغان شہر قندھار پہنچ گئی ہے۔ قندھارپولیس چیف عبد الرزاق کے مطابق برطانوی پولیس کا وفد اور متحدہ عرب امارات کی تفتیشی ٹیم قندھار میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے افغانستان پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس حملے میں افغان نائب گورنر سمیت سات افغان شہری اور متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ  افغانستان حکومت کے پانچ اعلیٰ عہدے دار زخمی بھی ہوئے۔

طالبان نے بم دھماکے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے حملے کا الزام مقامی سطح پر جاری اندرونی مخاصمت پرعائد کیا تھا۔

kabul1

اب تک افغان حکومت اورمتحدہ عرب امارات کی تین ٹیمیں تحقیقات کے لیے قندھارجاچکی ہیں۔ برطانوی پولیس متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بلائی گئی ہے تاکہ حملے کا مختلف پہلووؤں سے جائزہ لیا جا سکے۔

واضح رہے کہ دس جنوری کو گورنر قندھار کے گیسٹ ہاؤس میں ہونیوالے خودکش حملے میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتی اہلکاروں سمیت 12 افراد مارے گئے تھے۔  دھماکے وقت متحدہ عرب امارات کے سفیرجمعہ محمد عبداللہ الکابی اپنے ساتھیوں سمیت افغان حکام کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے کہ پارلیمان کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔سماء

KABUL

TALIBAN

scotland yard

UAE diplomate

Tabool ads will show in this div