پرتھ؛تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

toss

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے پرتھ میں جاری ہے۔ آسٹریلوی کپتان اسمتھ نے مسلسل تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیتا لیکن اس بار پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانےوالے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم کی کپتانی محمد حفیظ کر رہےہیں۔ پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد حفیظ اور شرجیل خان نے کیا۔ چھتیس رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب کپتان محمد حفیظ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں برسبین جبکہ پاکستان نے میلبورن میں فتح حاصل کی تھی ۔

آج کے میچ  کے لیےآسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مچل سٹارک اور مچل مارش کی جگہ  پیٹرہینڈز کب اور بیلی سٹینلے آسٹریلو ی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں برسبین جبکہ پاکستان نے میلبورن میں فتح حاصل کی تھی

پرتھ کی یپچ جہاں بلے بازوں کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوگی وہیں پاکستانی بالرز کو بھی اپنی صلاحیتیں منوانے کا خوب موقع ملے گا۔ سماء

3rd ODI

Tabool ads will show in this div