پاکستان، آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
پرتھ: پاکستان اور آسٹريليا کے درميان سیریز کا تيسرا ون ڈے میچ آج پرتھ ميں کھيلا جائے گا۔ فتح کي صورت ميں شاہينوں کو سيريز ميں برتري کے ساتھ ون ڈے رينکنگ ميں ساتويں پوزيشن ملے گي۔
ون ڈے رينکنگ میں بہتر پوزيشن کے ساتھ قومی ٹیم کےلئے ورلڈ کپ ميں براہ راست رسائي کا امکان بھي بڑھ جائے گا۔
سابق کپتان عامر سہيل نے کينگروز کو فيورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانيوں کو بھرپور پلاننگ کرنا ہوگي۔ جاوید میانداد نے کہا کہ جیت کےلئے اوپنرز کو جم کر کھیلنا ہوگا۔
پروفیسر نے پاکستان کوجیت کاسبق پڑھادیا
سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلے میچ میں کینگروز نے قومی ٹیم کے خلاف 92 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔
واضح رہے کہ آسٹريلیا کے اس ميدان میں پاکستان کا پلڑہ بھاري رہا ہے۔ گرين شرٹس کے پاس ايک تير سے دو شکار کرنے کا سنہري موقع ہے، جيت گئے تو برتري بھي ملے گي، اور رينکنگ ميں بھي ترقي ہوگي۔ سماء