معمر ترین مادہ گوریلا چل بسی
نیویارک : اوہائيو کے چڑيا گھر ميں سب سے عمر رسيدہ مادہ گوريلا 60 سال کی عمر ميں مر گئی۔
امريکا کے شہر اوہائيو کے کولمبس چڑيا گھر ميں 60 سالہ مادہ گوريلا مردہ پائی گئی، چند دن قبل چڑيا گھر ميں مادہ گوريلا کولو کی ساٹھويں سالگرہ منائی گئی تھی، وہ 1956 ميں اسی چڑيا گھر ميں پيدا ہوئی تھی۔

چڑيا گھر انتظاميہ کے مطابق کولو سب سے زيادہ عمر پانے والی گوريلا تھی۔ سماء