کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے اجراء کا عمل شروع

NADRA ID Cards Verifications Isb Pkg 28-05

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹابیس و رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک افغان سرحد کے نزدیک واقعہ مہمند ایجنسی کی تحصیل خوازئی کے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کے اجراءکا عمل شروع کر دیا ہے۔

نادرا کے ذرائع کے مطابق موبائل سروس کے ذریعے فاٹا کے دور دراز علاقہ کے رہائشیوں کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ موبائل ٹیم پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے سینکڑوں افراد کو رجسٹرڈ کر چکی ہے جنہیں جلد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کا اجراءکر دیا جائے گا۔

توقع ہے کہ یہ ٹیمیں رواں ماہ کے آخر تک تحصیل خوازئی میں اپنا کام جاری رکھیں گی۔ مقامی لوگوں نے ان موبائل ٹیموں کو بھجوائے جانے کے فیصلہ کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں نادرا کے دفاتر تک رسائی اس موسم میں ایک بڑا مسئلہ تھا جسے نادرا نے حل کیا ہے۔ نادرا کے چار اہلکاروں پر مشتمل یہ موبائل ٹیم روزانہ سینکڑوں افراد کی رجسٹریشن کر رہی ہے۔ سماء / اے پی پی

NADRA

Computerized NIC

nadra CNIC

Mobile Service

Tabool ads will show in this div