سیاستدانوں کو ماموں بنادیا گیا

5

اسلام آباد : اگر کوئی کہے آپ کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ ہیں، آپ خوشی خوشی بینک جائیں مگر جب دیکھیں پھوٹی کوڑی بھی نہیں تو کیسا لگے گا، سیاستدانوں کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا، کروڑوں کا مذاق کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سے لیکر اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین سینیٹ کے بینک اکاؤنٹس میں جعلی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، ایاز صادق، خورشید شاہ، رضا ربانی اور فضل الرحمان کے کھاتوں میں کسی نامعلوم مہربان نے 10، 10 کروڑ روپے جمع کرادیئے۔

اسلام آباد ميں سيريل نوسرباز کی انٹری ہوگئی، سياستدانوں کو کروڑوں کا دھوکا دیا گیا، خورشيد شاہ، رضا ربانی، اياز صادق، فضل الرحمان، اعتزاز احسن کے ساتھ عجيب مذاق ہوگیا، اکاؤنٹس ميں 10، 10 کروڑ روپے جمع ہونے کی رسيد تو ملی پيسے نہ ملے۔

نامعلوم دہشتگردوں کے بعد اب پیش ہیں نامعلوم مہربان، جن کی مہربانیوں سے ارکان پارلیمنٹ پریشان ہوگئے۔

Fake Transaction Scandal Isb Pkg 18-01

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سینیٹر اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان سمیت کئی پارلیمنٹیرینز کے نام پر بینک میں فی کس 10، 10 کروڑوں روپے جمع لیکن چھان بین کے بعد یہی کہنا پڑا کہ اسے کہتے ہیں کروڑوں کا مذاق۔

جانے مانے پارلیمنٹیرینز کو ایس ایم ای بینک کیجانب سے رسیدیں بھی موصول ہوگئیں، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق متعلقہ بینک نے رسیدیں جھوٹی اور اسٹیٹ بینک نے ٹرانزیکشنز جعلی قرار دے دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک کو پورے معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ دینے کا حکم بھی دیدیا۔

جعلی ٹرانزیکشنز ارکان پارلیمنٹ کو پھنسانے کی سازش ہیں، متنازعہ بنانے کی کوشش یا پھر کوئی اور گھناؤنا جھانسہ، نئی بحث بھی چھڑگئی ہے۔ سماء

KHURSHEED SHAH

AYAZ SADIQ

Aitizaz Ahsan

fazalur rehman

parliamentarian

SME Bank

Fake Bank Transactions

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div