حفیظ کی خواہشات زبان پر آہی گئیں
سڈنی : محمد حفیظ کا کہنا ہے وہ قیادت کی کوئی خواہش نہیں رکھتے، وکٹ جیسی بھی ہو رنز کرکے دکھائيں گے۔
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد سب پلیئرز مل بیٹھے، خامیوں کا جائزہ لیا، جس کا فائدہ ہوا۔
پاکستانی ون ڈے کپتان بولے کہ قیادت کوئی بھی کرے، ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئے، انہوں نے جیت کا عزم ایک بار پھر دہرایا، بولے ٹیم فتح کے ٹریک پر آگے ہی بڑھے گی۔ سماء