لاہور ہائی کورٹ کا صوبے بھر سے کنٹینیر ہٹانے کا حکم

ویب ایڈیٹر:


لاہور : ہائی کورٹ لاہور نے صوبے بھر میں لگے کنٹینروں کو ہٹانے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمود کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے رکاؤٹوں اور صوبے بھر میں لگے کنٹینیروں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں پنجاب بھر میں کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کرنے اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق مؤقف پیش کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران فل بنچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا چیف ایگزیکٹو کہہ رہا ہے کہ پُرامن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں تو پھر صوبے کو بلاک کرنے کا کیا فائدہ؟ لانگ مارچ ہونے دیا جائے۔

عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب سے استفسار کیا کہ صوبے بھر میں کتنے کنٹینرز کس کے حکم پر لگائے گئے ہیں؟تاہم آئی جی پنجاب عدالت کو کنٹینرز کی تعداد نہ بتا سکے، جس پر عدالتی بینچ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کیسےآئی جی ہیں، جسے کنٹینرز کی تعداد کا ہی پتا نہیں، اس پر آئی جی پولیس نے کہا کہ انہیں آئی جی بننے کا کوئی شوق نہیں، حکومت چاہے تو کسی اور کو آئی جی لگا دے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ سماء

لاہور

کا

سے

unicef

record

receive

fertilizer

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div