بھارت میں پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں
لاہور: پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے وزیراعظم سے اپیل کی ہےکہ ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایسی فلمیں بنائے جو بھارت میں بھی دکھائی جاسکیں۔
فلم اسٹار شان شاہد نے کہاہےکہ وہ وزیراعظم نوازشریف سے موذبانہ اپیل کرتے ہیں کہ اگر وہ بھارتی فلمیں پاکستان میں دکھائے جانے کے لیے کمیٹی بنارہے ہیں تو ایک ایسی کمیٹی بھی بنائی جائے جو پاکستانی فلمیں بھارت میں دکھاسکے۔
انھوں نے کہا کہ ثقافت کو صرف باہر سے لیا نہیں جاتا بلکہ یہاں سے بھی وہاں بھیجاجاسکتاہے۔ شان نے یہ پیغام فیس بک پر تحریر کیا۔انھوں نے آخر میں خود کو ایک پاکستانی شخص کےطورپر پیش بھی کیا۔ سماء
FACE BOOK
BOLLY WOOD
lolly wood
shaan shahid
تبولا
Tabool ads will show in this div