سوپ، انڈے،کشمیری چائے،مچھلی۔۔ سردیوں کی سوغات


انہوں نے کہا کہ سوپ کے استعمال سے زکام بھی دور ہو جاتا ہے اور جسم بھی گرم رہتا ہے، اسلام آباد کے رہائشی ندیم اختر نے بتایاکہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہواہے اور اسلام آباد راولپنڈی میں مچھلی کے جگہ جگہ اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں اور تمام دنوں کی نسبت سردیوں میں مچھلی کی 25فیصد زیادہ خریداری ہوتی ہے۔
اسی طرح میلوڈی میں رہائشی کا کہنا ہے کہ کشمیری چائے پینے سے جم گرم ہو جاتا ہے اور چائے جسم کو گرم کرنے کے لئے مفید ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد میں مختلف مارکیٹوں میں کشمیری چائے کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ سماء