پاناماکاہنگامہ،استثنی ملےیانہیں،نوازشریف کےوکیل کےدلائل جاری

561d8a673ded9 سلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت آج بھی جاری ہے، آج ہونے والی سماعت میں نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کے دفاع میں دلائل جاری ہیں، گزشتہ روز نواز شریف کے وکیل کی جانب سے استثنا کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما کیس کی سماعت آج بھی جاری ہے، جہاں وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔ درخواست گزار تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور اب نواز شریف کے وکیل دلائل دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں آج پاناما کیس کی مسلسل بارہویں سماعت ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

MARYAM NAWAZ

Panama leaks

PTI vs PMLN

immunity

Tabool ads will show in this div