ہمارا مارچ آئینی ہے، ضرور کریں گے، عمران خان

ویب ایڈیٹر

لاہور : عمران خان کا کہنا ہے ہے کہ اسلام آباد کسی سے لڑنے نہیں جارہے، ہمارا مارچ آئینی ہے، ضرور کریں گے، قانون و آئین کے دائرے میں اپنے مطالبات پیش کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی سے لڑنے نہيں جارہے ہمارا مارچ آئينی ہے، ميرے پاس دھاندلی کے ثبوت ہيں، عدالت نے غير آئينی مارچ سے منع کيا، وہ ہم نہيں کريں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے 1500 لوگ پکڑے گئے ہيں، کس قانون کے تحت لوگ پکڑے ہيں، کيا ان کيلئے کوئی قانون نہيں، مارچ تو ہم ضرور کریں گے، قانون اور آئين کے دائرے ميں اپنے مطالبات پيش کريں گے، مجھے سمجھا ديں ہمارا مارچ کيسے غير آئينی ہے۔ سماء

public

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div