جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی بھرپور مزاحمت کرینگے، آصف زرداری

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری ڈھانچے کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر منڈلاتے ہوئے خطرات پر نظر رکھیں، ہمیں جمہوریت دشمنوں کے مذموم عزائم سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے، جمہوریت دشمن عناصر اچانک ہی متحرک ہوگئے ہیں اور پھر اپنا سر اٹھا رہے ہیں جس کا مقصد جمہوریت کو تہہ و بالا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ روپ بدل کر غیر جہموری ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوریت دشمنوں کا مقابلہ کرکے جمہوری اداروں کو پٹری سے نہیں اترنے دیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جو لوگ مذہب کے نام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں انہیں مسترد کرنا ہوگا۔ سماء

Malala

helps

Tabool ads will show in this div