آئین کی بالادستی، جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، جاوید ہاشمی
ویب ایڈیٹر
ملتان : جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزارتیں نہیں ہمارے لئے آئین اہم ہے، آئین کی بالادستی، جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، ٹیکنو کریٹ کی حکومت بنانے پر تحفظات تھے، انہوں نے وضاحت کردی، غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جاوید ہاشمی نے کہا کہ آئین کی بالادستی ہمارا فریضہ ہے، عمران خان نے بھی کہا تھا کہ مارشل لاء کو برداشت نہیں کریں گے، یہ آئینی جدوجہد کا راستہ ہے، وزارتیں نہیں ہمارے لئے آئین اہم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی حکومت بنانے پر تحفظات تھے، عمران نے وضاحت کی ٹیکنوکریٹ کا مطلب غلط لیا گیا، غلط فہمیاں دور ہوگئیں، میں اب کلیئر ہوں، کپتان کی وضاحت پر مطمئن ہوں، لاہور جارہا ہوں۔
جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ میرے نزدیک اپنی ذات کبھی نہیں ہوتی، آئین اولین ہوتا ہے، آئین کی بالادستی، جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، مارشل لاء والوں کو پہلے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔ سماء